وزیراعظم شہباز شریف سے جنرل ندیم رضا سے الوداعی ملاقات

 
0
153

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیر آعظم ہاوس میں الوداعی ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کی دفاع وطن کو مزید مظبوط بنانے اور آرمی کے ادارے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے آپ کی خدمات پر فخر ہے، آپ جیسے باوقار اور باصلاحیت افسر نے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کے منصب پر نہایت شاندار خدمات انجام دیں۔

وزیراعظم نے جنرل ندیم رضا کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا، جس پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
اس سے پہلے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیئرمین جائنٹ چیف آف اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی تھی، صدر نے ملکی دفاع کیلئے جنرل ندیم رضا کی خدمات کو سراہا، اور ان کیلئے نیک تمناں کا اظہار بھی کیا۔