آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قرض کا حصول، حکومت کو مشکلات کا سامنا

 
0
145

آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے لئے نویں اقتصادی جائزے کا شیڈول تاحال طے نہ ہوسکا۔ قرض پروگرام کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کیلئے نویں اقتصادی جائزہ مذاکرات ہونا ابھی باقی ہیں۔ آئی ایم ایف مشن کے متوقع دورہ پاکستان سے متعلق نمائندہ آئی ایم ایف ایستر پریز کے مطابق مذاکرات کیلئے ریکوری پلان کی بروقت تکمیل ضروری ہے۔ انہوں نے عالمی مالیاتی اداروں اور ممالک کی جانب سے پاکستان کی مدد کیلئے بھی سیلاب متاثرین کی بحالی کا پلان ضروری قرار دیا۔نمائندہ آئی ایم ایف نے کہا کہ انسانی ہمدردی اور بحالی کی ضروریات پورا کرنا ترجیح ہے۔ حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف اخراجات میں کمی اور ٹیکس ریونیو میں اضافے پر زور دے رہا ہے. جبکہ ریکوری پلان کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ میکرو اکنامک اور مالیاتی فریم ورک پر جلد حتمی مذاکرات کا آغاز ہوگا۔