چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ امید ہے نئی فوجی قیادت ریاست اور قوم کے درمیان اعتماد کے فقدان کو ختم کرے گی۔
اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے منصب سنبھالنے پر جنرل ساحر شمشاد مرزا اور جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نئی عسکری قیادت ملت و ریاست کے مابین گزشتہ 8 ماہ میں جنم لینے والے اعتماد کے فقدان کے خاتمے کی سبیل کریگی۔قوتِ ریاست عوام ہی سے کشید کی جاتی ہے۔
سابق وزیر اعظم نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ قائد اعظم محمد علی جناح کے خطاب کا ایک مخصوص حصہ بھی شیئر کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ مت بھولیے کہ مسلح افواج بھی عوام کی خادم ہیں، آپ قومی پالیسی نہیں بناتے