ثابت ہو گیا عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی، شیخ رشید

 
0
167

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ثابت ہو گیا عمران خان کو ہٹانا فاش غلطی تھی، اب بھی وقت ہے حکمران اور ذمے داران الیکشن کی طرف جائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اسمبلی تحلیل کریں گے تو کوئی ممبر بیوقوف نہیں کہ اس کے ساتھ کھڑا نہ ہو، سب اسمبلیوں کی تحلیل کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی سیاست ختم اور ن لیگ کی دفن ہو گی، چھڑی بدلی اور وزیر قانون دوبارہ آ گئے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تیل، بجلی اور گیس کے لیے پیسے نہیں لیکن کمپنی کی مشہوری کے لیے 2 ارب روپے ہیں، الیکشن کو روکنے کے لیے جو بھی حربے استعمال کریں گے ان کے گلے پڑے گا۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ماؤں بیٹیوں کی تضحیک کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا میں تیل سستا، پاکستان میں کوئی رعایت نہیں، اب غلطی کی گنجائش نہیں فیصلے کا وقت ہے۔