حکومت کا پیٹرولیم پر 36 ارب سے زائد لیوی کی وصولی کا منصوبہ

 
0
135

حکومت اگلے 15 روز میں مجموعی طور پر 36 ارب سے زیادہ لیوی وصول کرے گی۔حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیویلپمنٹ لیوی میں 5 ارب روپے سے زیادہ کا اضافہ کردیا ہے، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت اگلے 15 روزمیں مجموعی طور پر 36 ارب سے زیادہ لیوی وصول کرے گی۔ پٹرول سے 25 ارب 96 کروڑ، ہائی اسپیڈ ڈیزل سے 10 ارب 18 کروڑ ریونیو جمع ہوگا۔دستاویز کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 12 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے، ڈیزل پر لیوی 12 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 25 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جب کہ پٹرول پر پہلے ہی 50 روپے لیٹر ڈیویلپمنٹ لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مٹی کے تیل پر لیوی 5 روپے 98 پیسے سے بڑھا کر 7 روپے 1 پیسہ کر دی گئی ہے، اور لائٹ ڈیزل آئل پر لیوی 7 روپے90 پیسے سے بڑھا کر15 روپے 39 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔