برطانوی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں تبدیل، جلد روانگی کا امکان

 
0
76

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کو سینئر سفارتی عہدے پرتعینات کردیا گیا او رجنوری میں ان کی وطن واپسی کا امکان ہے۔برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے ڈاکٹر کرسچن ٹرنر کو برطانیہ کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں ڈائریکٹر جنرل جیو پولیٹیکل پر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ توقع ہے کہ کرسچن ٹرنر جنوری 2023 کے وسط تک لندن میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ کرسچن ٹرنر دسمبر 2019 سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ پچھلے تین سال پیشہ ورانہ اور ذاتی طور پر میری زندگی کے سب سے سودمند رہے ہیں۔