روس پاکستان کو رعایتی قیمت پر پیٹرول اور ڈیزل فراہم کرے گا، وزیرِ پیٹرولیم

 
0
95

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ روس سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں روس پاکستان کو خام تیل رعایتی قیمت پر فراہم کرے گا۔

مصدق ملک نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے ساتھ مذاکرات بڑے مثبت رہے روس کا دورہ ہماری توقعات سے زیادہ بہتر رہا، روس سے معاہدے ہوگئے ہیں روس ہمیں خام تیل رعایتی نرخوں پر فراہم کرے گا ہمیں ریفائنری پروڈکٹس پیٹرول اور ڈیزل پر ڈسکاؤنٹ ملے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ہر شعبے میں خود کفیل ہونا ہے پوری دنیا میں اضافی معاشی ترقی کیلئے ایک سے ڈیڑھ فیصد اضافی انرجی چاہیےہوتی ہے، ہمیں کم از کم ایک فیصد اضافی انرجی گیس پیٹرولیم بجلی چاہیے بچوں کو روزگار دینے کیلے ہمیں ہر سال انرجی میں 8 سے 10 فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔
وزیر مملکت برائے پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ایل این جی سیکٹر کے حوالے سے روس کی کمپنیوں سے بات چیت کرائی گئی ہے روس نے ہمیں دعوت دی ہے کہ 2025,26 کیلئے معاہدے شروع کریں، ایل این جی کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ روس کے سرکاری سیکٹر سے بھی بات ہوئی، پائپ لائن کے حوالے سے تھوڑی آسانی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔