فنڈنگ کیس،اکانٹ کیلئے عمران خان کے دستخط، آفیشل لیٹر ہیڈ استعمال کا انکشاف

 
0
127

اسلام آباد-ایف آئی اے نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اکانٹ کھلوانے کے لیے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال کیا گیا تھا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ۔ لاہور) نے عمران خان کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا جواب عدالت میں جمع کروا دیا۔ 4 صفحات پر مشتمل جواب میں بتایا گیا ہے کہ اکانٹ کھلوانے کے لیے عمران خان کے دستخط اور پی ٹی آئی کا لیٹر ہیڈ استعمال ہوا جب کہ لاہور میں نجی بینک کی گلاب دیوی برانچ میں پاکستان تحریک انصاف پنجاب کا اکانٹ چلایا جا رہا تھا۔ الیکشن کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بھی پی ٹی آئی پنجاب اس اکانٹ کو چلا رہی تھی۔تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ اکانٹ عمران خان کے دستخط سے کھلوایا گیا۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کال آپ نوٹس جاری کیا۔ عمران خان سے پوچھ گچھ کے لیے نوٹس قانون کے مطابق جاری کیا گیا، جب کہ پی ٹی آئی نے اسے ماننے سے انکا کر دیا ہے۔جواب میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے، کمرشل بینک سرکل کے تحت انکوائری کر رہا ہے۔ ایف آئی اے، بینکنگ ایکٹ 1974 کے تحت انکوائری کرنے کا مجاز ہے۔