سینیٹر رحمان ملک کے زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس ,الیکشن کے دوران کوئٹہ و دیگر شہروں میں ہونے والے دھشتگردی کی واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت

 
0
778

اسلام آباد اگست 8 (ٹی این ایس) چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کے زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا اجلاس میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نےالیکشن کے دوران کوئٹہ و دیگر شہروں میں ہونے والے دھشتگردی کی واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی اورشہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا اور غمزدہ خاندانوں سے اظہار تعزیت کی گئی۔
بعد ازاں کمیٹی میں چولستان میں تین بہنوں کی صحرا میں پراسرار موت کے معاملے پر بھی بات ہوئی جس میں بتایا گیا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تینوں بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔اس موقع پر سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ پنجاب پولیس مجرموں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور معاملے کے حقائق چھپا رہا ہے۔ معاملے سے متعلق اب تک پنجاب پولیس نے ایف آئی آر تک درج نہیں کیا ہے۔ سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ واقعہ انتہائی دردناک اور المناک ہے اور پنجاب پولیس پروفیشنل بدنیتی سے کام لے رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ جسطرح ہم نے زینب کا معاملہ ایک حد تک پہنچایا تھا اسی طرح ان معصوم بچیوں کا معاملہ بھی حل کرکے سکون لینگے۔ ضلعی حکام نے راتوں رات بچیوں کے والدین کو بلا کر ہیسے دیکر معاملے کو دفن کرنی کی کوشش کی۔ تین بچیوں کے قاتل و ظالم قانون سے بچ کر نہیں نکلے گے۔