سینیٹراعظم سواتی کے خلاف مقدمات: بیٹے نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

 
0
200

پی ٹی آئی سینیٹر سینیٹراعظم سواتی کے خلاف سندھ میں مقدمات درج کیے جانے کے معاملے پراِن کے بیٹے عثمان سواتی نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں6 مقدمات درج کیے گئے تھے۔

عدالت میں بیٹے کی جانب سے درخواست دائرکی گئی کہ سندھ بھرمیں درج کئے جانے والے 6 مقدمات کو کالعدم قراردیا جائے۔

عثمان سواتی کا کہنا ہے کہ ہمارے علم میں 6 مقدمات آئے ہیں اورسندھ بھرمیں درج تمام مقدمات کوکالعدم قرار دیا جائے۔

اس موقع پرعثمان سواتی کے ہمراہ پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے۔