سابق چئیرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظورہو گئی

 
0
383

اسلام آباد اگست 8(ٹی این ایس) :سابق چئیر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی ضمانت کی درخواست منظور ہو گئی۔عدالت نے ظفر حجازی کو 5،5لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ظفر حجازی کی ضمانت کا فیصلہ قائم مقام اسپیشل جج ارم نیازی نے سنایا۔عدالت نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 2اگست کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔یاد رہے کہ سابق چئیر مین ایس ای سی پی ظفر حجازی ریکارڈ ٹمپئیرنگ کیس میں مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔