عبداللہ سنبل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات،آئی جی نے بھی چارج چھوڑ دیا

 
0
192

عبداللہ سنبل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات،آئی جی نے بھی چارج چھوڑ دیا
لاہور:چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کا تبادلہ، عبداللہ سنبل نئے چیف سیکرٹری ہوں گے، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بھی چارج چھوڑ دیا۔
ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عبداللہ سنبل کی بطور چیف سیکرٹری پنجاب تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بھی عہدے کا چارج چھوڑ دیا، فیصل شاہکار نے چارج چھوڑنے کے حوالے سے رپورٹ سیکرٹری سروسز کو ارسال کردی ہے، گزشتہ دو ہفتوں سے آئی جی پنجاب دفتر نہیں آرہے تھے، آئی جی پنجاب نے اقوام متحدہ میں جوائننگ کے لیے عہدے کا چارج چھوڑا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آئی جی پنجاب کا چارج تاحال کسی ایڈیشنل آئی جی کو چارج نہیں دیا گیا۔