نوازشریف کل صبح دس بجے فیض آباد سے ریلی کی قیادت کرینگے

 
0
488

اسلام آباد اگست 8(ٹی این ایس) : قائد مسلم لیگ (ن )میاں محمد نواز شریف کل بدھ کے روز صبح دس بجے فیض آباد سے ریلی کی قیادت کریں گے تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکن فیض آباد میں اپنے قائد کا استقبال کریں گے ریلی فیض آباد مری روڈ چاندنی چوک ،ْلیاقت باغ ،ْ کمیٹی چوک ،ْ مریڑ چوک۔ کچہری چوک سے ہوتے ہوئے جی ٹی روڈ پر جائے گی قائد مسلم لیگ میاں محمد نواز شریف کے استقبال کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں شہر بھر میں میاں نواز شریف سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں بینرز۔ پینا فلیکس بورڈز آویزاں کر دیئے کئے گئے ،ْریلی میں شریک افراد کے لئے پانی کی سبیلیں اور استقبالی کیمپس لگائے جائیں گی صدرمسلم لیگ(ن) میئر راولپنڈی سردار نسیم کے مطابق مسلم لیگ کے لاکھوں کارکن بدھ کے دن مری روڈ پر ہوں گے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دیے گئے ہیں