اسلام آباد اگست 8(ٹی این ایس) سابق وزیرا عظم پاکستان میاں نواز شریف بذریعہ راولپنڈی مری روڈ, کچہری چوک,سواں ناکہ, روات تا مسہ کسوال, جی ٹی روڈ ٹو لاہور بروز بدھ کو روانہ ہوں گے اس موقع پر ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت اور سیکیورٹی کے پیش نظر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے خصوصی ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے، اس دوران 7 ڈی ایس پیز,18 انسپکٹرز/انچارجز, 396 وارڈن افسران اور 24 جونئیر ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیں گے، اس موقع پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا، مری روڈ پر ریلی کی وجہ سے فیض آباد سے راولپنڈی مری روڈ کی طرف آنے والی ٹریفک فیض آباد کی بجائے ناکہ کٹاریاں, پنڈورہ، چونگی, کیرج فیکٹری, چک مدداور پشاور روڈ سے شہر میں داخلے ہو گی،
اسی طرح جہلم روڈ سے آنے والی ٹریفک جو کہ پشاور روڈ کی طرف جانا چاہے کو COD کانوائے روڈ سے ہوتے ہوئے22 نمبر چوک شیر خان چوک سے ہوتے ہوئے قاسم مارکیٹ چوک سے پشاور روڈ جائے گی جبکہ جہلم روڈ سے آنے والی ٹریفک جو کہ ائیر پورٹ روڈ, صادق آباد یا اسلام آباد کی طرف جانا چاہے، COD ٹرن سے نذر چوک سے براستہ انیکسی چوک, چوہان چوک اور علی چوک سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک کو براستہ کورال ایکسپریس وے سے گزارہ جائے گا
بدھ کو بوجہ ریلی سیکیورٹی کی وجہ سے مری روڈ پر عام ٹریفک کا داخلہ صبح سے تا اختتام ریلی نہ ہونے کی وجہ سےراول روڈ, سید پور روڈ, مال روڈ, کانوائے روڈ, فورٹ روڈ, ائیر پورٹ روڈاور صادق آباد روڈ پر ٹریفک کا لو ڈ ہو گا جس کی روانی کو بلا تعطل جاری وساری رکھنے کے لئےٹریفک پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے شہریوں سے درخواست ہے کہ ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں. شہریوں کو مکمل سفری سہولیات فراہم کی جا ئیں گی۔