جناب ملک مبشر احمد خان صاحب انسپیکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب لاہور نےہمراہ جناب سعیداللہ گوندل صاحب ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن، نےجیل ہذا کی مختلف بارکوں کو تفصیلی دورہ کیا اور اسیران کےمسائل سنے

 
0
140

مورخہ 28-12-2022

جناب ملک مبشر احمد خان صاحب انسپیکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب لاہور نےہمراہ جناب سعیداللہ گوندل صاحب ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن، نےجیل ہذا کی مختلف بارکوں کو تفصیلی دورہ کیا اور اسیران کےمسائل سنے۔ ریزِ تعمیر ملٹی سٹوری بارکس جن کی تعمیرسے1536مزید اسیران کی رہائش گاہ کی گنجائش ہوگی اور 20 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کو چیک کیا اور موقع پر موجود محکمہ بلڈنگ کے عملہ کو ہدایات جاری کیں کہ مذکورہ ترقیاتی سکیموں کےکام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےتاکہ جیل ہذا میں اوور کراؤڈنگ کےسنگین مسئلےسےنمٹا جاسکے۔


مزید برآں، جناب انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات پنجاب نےجیل ہذا میں کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا جہاں اسیران و ملازمین کےمسائل بھی دریافت کیےاور ان کے حل کےلیےفوری احکامات جاری کیے۔ ناداروغریب اسیران میں موسمِ سرما کی مناسبت سے کمبل، جیکٹ اور جرسیاں تقسیم کی گئیں۔ علاوہ ازیں معمولی جرائم میں ملوث اسیران کےکیسز کےجلد فیصلہ و ذاتی مچلکہ پر ضمانت کےلیےدرخواستیں معزز عدالتوں میں بھجوائےجانےکی ہدایات جاری کیں۔ جیل ہذا میں مقید نو عمر اور خواتین اسیران کےعدالتوں میں کیسز کی پیروی اور قانونی معاونت کی فراہمی کا خصوصی حکم بھی دیا۔


جناب انسپکٹر جنرل خانہ جات پنجاب نے دورہ سنٹرل جیل راولپنڈی کےموقع پر سنٹرل جیل راولپنڈی کےسزا یافتہ اسیران کےلیےدو ماہ کی اسپیشل معافی کا اعلان بھی کیا۔


جناب انسپکٹر جنرل خانہ جات پنجاب نے جیل میں قید اسیران کی فلاح و بہبود کےلیےکیےجانےوالے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور جیل انتظامیہ کو مستقبل میں بھی لگن سے کام جاری رکھنےکی ہدایت کی تا کہ اسیران کی فلاح و بہبود کو جاری رکھا جاسکے۔