بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی

 
0
129

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ اس دوران دہلی کے ہائی وے پر اترکھنڈ کے قریب حادثہ پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کے ماتھے اور ٹانگ پر چوٹیں آئیں اور اسپتال میں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔

عینی شاہد کا بتانا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر کی کار کو ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔