عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیرمؤثر قرار

 
0
107

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیلئے آج کا دن مبارک ثابت ہوگیا۔ ایک ہی دن میں تیسرا بڑا ریلیف مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی اور پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کیخلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔

عدالت نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین عہدے سے ہٹانے کی درخواست غیر موثر قرار دیکر نمٹا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی کارروائی شروع کی۔ درخواست گزار کی استدعا ہی یہی تھی کہ الیکشن کمیشن عمران خان کیخلاف کارروائی کرے۔