ٹریفک حادثے میں بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی اہلخانہ سمیت جاں بحق

 
0
121

کوئٹہ: خانوزئی کے قریب گوال کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے باعث بلوچستان پولیس کے ڈی ایس پی مختیار حسین اہلخانہ سمیت جاں بحق ہوگئے۔
لیویز حکام کے مطابق ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ڈی ایس پی مختیار حسین، انکی اہلیہ، بیٹا اور بیٹی بھی شامل ہے۔
حادثہ گیس ٹینکر اور تیز رفتار گاڑی کے مابین تصادم کے باعث پیش آیا، کار پنجاب سے کوئٹہ جا رہی تھی۔
جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔