سبطین خان پنجاب اسمبلی کو اب بھی بچانے کیلئے تجویز سامنے لے آئے

 
0
117

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان پنجاب اسمبلی کو اب بھی بچانے کے لیے تجویز سامنے لے آئے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا اگر اپوزیشن عام انتخابات کی تاریخ پر ہم سے بات کرے تو اسمبلی اب بھی بچ سکتی ہے۔

 

سبطین خان نے کہا کہ اس صورت میں وزیراعلیٰ اسمبلی توڑنے کی سمری واپس لے سکتے ہیں یا پھر گورنر یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم الیکشن کی تاریخ دے رہے ہیں۔