دوعہدوں پر تقرری کا معاملہ ،چیئرمین سی ڈی اے عثمان یونس کیخلاف کیس کی سماعت 30جنوری تک ملتوی

 
0
127

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ روایت بن چکی ہے کہ ایک بندہ دو عہدے سنبھالتا ہے،وزیراعظم کو پھر وزیراعلیٰ بھی ہونا چاہیے اس طرح فیصلے جلدی ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عثمان یونس کی بطور چیف کمشنر، چیئرمین سی ڈی اے 2 عہدوں پر تقرری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ روایت بن چکی ہے کہ ایک بندہ2عہدے سنبھالتا ہے،عدالت نے کہاکہ وزیراعظم کو پھر وزیراعلیٰ بھی ہونا چاہیےاس طرح فیصلے جلدی ہو جائیں گے،کمشنر کو اگردوسری ذمہ داری دے دیں تو وہ اس عہدے پر زیادہ توجہ نہیں دیتے۔عدالت نے وکلاء کی جانب سے التوا ءکی استدعا منظور سماعت 30 جنوری تک ملتوی کر دی۔