ماجد ستی قتل کیس ؛ ملزم امتیاز کھوکھر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور

 
0
106

پی ٹی آئی کے مقامی رہنما ماجد ستی کے قتل کیس کا معاملہ ،سابق سینیٹر مصطفی کھوکھر کے کزن فرخ امتیاز کھوکھر کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ فرخ امتیاز کھوکھر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت پیش کیا گیا تھا ۔
پولیس نے درخواست کی کہ ریمانڈ کے دوران ملزم کا مطلوبہ موبائل فون برآمد ہو چکا مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں ،ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا جائے۔
عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے،آئندہ سماعت پر چالان طلب کرلیا۔
جوڈیشل ریمانڈ سول جج خالد حیات نے منظور کیا ۔فرخ کھوکھر کے خلاف تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج ہے ۔فرخ کھوکھر پر قتل کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔
ملزم کو ہائی کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔