سلیمان شہباز نے “جوکر” وزیر خزانہ کسے کہا تھا ؟ وضاحت دے دی

 
0
130

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے سابق وزرائے خزانہ سے متعلق اپنی جوکر والی ٹوئٹ پر وضاحت دے دی ہے ۔
لاہور کی سپیشل سنٹرل عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے منی لانڈرنگ کیس میں سلیمان شہباز کو ایف آئی اے نے کلین چٹ دے دی ہے ، جس کے بعد انہوں نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کی، صحافی نے سلیمان شہباز سے سوال کیا کہ آپ نے ٹوئٹ میں وزیر خزانہ کو جوکرکہاتھا؟ جواب میں سلیمان شہباز نے کہا پی ٹی آئی نے5 وزیر خزانہ تبدیل کیے تھے، میں نے آخری3کو کہا تھا۔
صحافی نے پھر سوال کیا کہ کیا اس میں مفتاح اسماعیل بھی شامل تھے؟ اس کے جواب میں سلیمان شہباز بولے میں نے کسی کا نام نہیں لیا۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو آخری 3 وزرائے خزانہ کو جوکر کہنے پر وضاحت دینے کا کہا تھا۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر یہ ٹوئٹ سلیمان شہباز نیکی ہے تو مناسب بات نہیں ہے، وزیرخزانہ کو جوکر کہنا نامناسب ہے، چاہیکسی بھی جماعت کا ہو، سلیمان شہباز کو وضاحت کرنی چاہییکہ جوکر والے ٹوئٹ کا مطلب کیا تھا؟