وزیراعظم محمد شہباز شریف جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوں گے۔وزیر اعظم چین کی شراکت سے تعمیر ہونے والے کراچی نیوکلئیر پاور پلانٹ (KANUPP) کے تیسرے یونٹ (K-3) کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
اس منصوبے کے آغاز سے کراچی میں نیوکلئیر پاور پلانٹ سے بجلی کی مجموعی پیدوار 2200 میگاواٹ ہو جائے گی۔
وزیر اعظم K-3 پاور پلانٹ کی تختی کی نقاب کشائی کریں گے، اور پودا لگائیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعظم تقریب کے شرکا سے خطاب بھی کریں گے