نگراں حکومت نے پرویز الہٰی دور کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ لیں

 
0
151

نگراں حکومت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی دور کے گجرات ڈویژن کے منصوبوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے سرکاری خزانے سے گجرات ڈویژن پر کتنی نوازشات ہوئیں، نگراں حکومت نے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

نگراں پنجاب حکومت نے گجرات ڈویژن کے منصوبوں پر جائزہ کمیٹی تشکیل دے دی، 3 رکنی کمیٹی سے 7 روز میں رپورٹ طلب کی گئی ہے۔

ذرائع سول سیکرٹریٹ کے مطابق کمیٹی گجرات ڈویژن کے لیے منظور شدہ فنڈز کا جائزہ لے گی، کمیٹی کے ارکان گجرات ڈویژن کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمیٹی پرویز الہٰی کے گجرات ڈویژن کے لیے منظور شدہ فنڈز کے استعمال کا جائزہ لے گی