آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

 
0
98

وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگوکرتے

ہوئے کہا کہ26مئی کو مجھ پر 6ایف آئی آرز کاٹی گئیں،یہ تمام ایف آئی آر سیاسی بنیادپر کاٹی گئیں، جو الزامات لگائے گئے وہ سیاسی نوعیت کے ہیں،کہاگیا میں نے لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی،مجھ پر تمام مقدمات سیاسی انتقامی کارروائی ہے،مقدمات میں سیاسی نوعیت کی دفعات لگائی گئیں، مقصد ہراساں کرناہے،مجھ پر مجمے کو اکسانے کی کوشش کرنے کا الزام ہے،میری کوئی تقریر پیش کردیں جس پر میں نے مجمے کو اکسایاہو،تحریک انصاف قانون اور آئین کیلئے جدوجہد میں مصروف ہے،حکومت کے دانت دکھانے کے اور کھانے کے اورہیں،آل پارٹی کانفرنس میں حکومت کی سنجیدگی پر حیران ہیں،تحریک انصاف کو آل پارٹی کانفرنس میں بلایاگیالیکن الزام پہلے لگا دیاگیا،تحریک انصاف کی حکومت کے دوران کرائم میں کمی آئی ہے،تحریک انصاف نے دہشتگردی سے نپٹنے کیلئے نیشنل سکیورٹی پالیسی دی۔