شہبازشریف سےارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، پارٹی کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

 
0
113

وزیراعظم شہباز شریف سےگزشتہ دنوں اراکین قومی اسمبلی و سابق اراکین

پنجاب اسمبلی کی ملاقاتوں کی اندرونی کہانی منظر عام پر آ گئی۔وزیراعظم شہباز شریف سے عابد رضا، راو اجمل، رانا مشہود، عنیزے فاطمہ، راحیلہ خادم حسین سمیت دیگر کی ملاقات ،لیگی ارکان نے مہنگائی کے ستائے عوام کے دلی جذبات کی ترجمانی کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف تک پہنچائے۔اراکین نے کہا کہ عوام مہنگائی، بےروزگاری اور گرتی معیشت کے مسائل کی وجہ سے بے انتہا پریشان ہیں، ملک میں اگر الیکشن ہوئے تو پارٹی کو سخت نقصان اٹھانا پڑے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی لہر کا اندازہ ہے، معاشی صورتحال واقعی بہت خراب ہے، اس معاشی صورتحال میں سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کی غلطیاں موجودہ بھگت رہی ہے، آئی ایم ایف کی شرائط انتہائی تکلیف دہ ہیں لیکن ان کو ماننے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کوشش ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کے بعد عوام کو کچھ نا کچھ فوری ریلیف دے سکیں، تمام اراکین اپنے اپنے حلقوں میں جا کر عوام کو مہنگائی کی اصل وجوہات سے آگاہ کریں۔