شیخ رشید کو آج مری کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق
سابق وفاقی وزیر داخلہ اورعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو آج مری کی مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا،شیخ رشید کو آج دن 12 بجے کے قریب جوڈیشل مجسٹریٹ محمد ذیشان کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔مری پولیس عدالت سے شیخ رشید کے ریمانڈ کی استدعا کرے گی جبکہ ان کے وکیل سرادرعبدالرازق عدالت میں پیش ہوں گےشیخ رشید کی پیشی کے موقع پر جھیکا گلی جوڈیشل کمپلیکس کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ۔