ترکیہ لرز اُٹھا، 7اعشاریہ 8 شدت کازلزلہ ، پانچ افراد جاں بحق مزید ہلاکتوں کا خدشہ

 
0
146

ترکیہ لرز اُٹھا، شدید زلزلے کے جھٹکے ، کئی عمارتیں منہدم ،پانچ افراد جاں بحق مزید ہلاکتوں کا

خدشہ ہے،زلزلےکی شدت 7اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق زلزلےکی شدت 7اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئ،زلزلےکی گہرائی 17 اعشاریہ 9 کلومیٹر تھی اور مرکزنوردائی تھا، زلزلے کے سبب متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور ہلاکتوں کے خدشے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے ،زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 4 بجے آیا ،زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے،زلزلے کے آفٹر شاکس ترکیے کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، جن کی شدت 6 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ،آفٹر شاکس کا سلسلہ تقریباً 11 منٹ بعد تک محسوس کئے گئے