عمران خان 25نے مئی کو دھمکی نہ دی ہوتی تو الیکشن کا فیصلہ ہوچکا تھا، رانا ثنا اللہ کا انکشاف

 
0
136

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا کہ اگر عمران خان 25 مئی کو

دھمکی نہ دیتا تو ہم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا ، انہوں نے کہا عمران خان کی دھمکی کے بعد حکومت نے ملک میں الیکشن نہ کروانے کا فیصلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ فری اینڈ فئیرالیکشن کرانے کی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، اگر الیکشن ہوں گے تو ہم تیار ہیں، حالیہ فیصلے سے پی ڈی ایم حکومت یا ن لیگ کا کوئی سروکارنہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گورنر کے پی نے جو خط لکھا وہ ان کی ایک رائے ہے، ہم الیکشن میں حصہ لینے کیلئے بطور سیاسی جماعت تیار ہیں تاہم انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ الگ الگ الیکشن ہوئے تو اس سے سیاسی انتشار بڑھے گا، ہماری رائے ہے کہ الیکشن ایک ساتھ ہوں تو صاف شفاف ہوں گے۔