سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کیس ،وکیل نے ایف آئی اے کی رپورٹ پر دلائل کیلئے مہلت مانگ لی

 
0
108

وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کیخلاف 16 ارب روپے

منی لانڈرنگ کیس ،وکیل نے دلائل کے لیے مہلت مانگ لی۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے اسپیشل جج سینٹرل نے شوگر مل کے ذریعے 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کی۔ سلیمان شہباز اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی،ایف آئی کی جانب سے نئی تحقیقاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی ، ایف آئی اے کے وکیل کو رپورٹ کی کاپی ملزمان کے وکیل کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ، سلیمان شہباز کے وکیل نے کہا کہ گواہان 131 ہوگئے ہیں، مزید وقت مانگنے کے لیے کہا کہ عدالت رپورٹ پڑھ کے دلائل دینے کیلئے سماعت ملتوی کرے،عدالت نے سماعت 4 مارچ تک ملتوی کردی ۔