شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری،فریقین طلب

 
0
103

 اسلام آباد ہائی کورٹ نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر آصف زرداری پرالزام کے کیس میں سابق وزیر شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس محسن اختر کیانی نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر مدعی مقدمہ اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے 16 اپریل تک جواب طلب کر لیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت کی درخواستیں مجسٹریٹ اور سیشن عدالت سے مسترد کی جاچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی