راولپنڈی صدربیرونی پولیس کی کاروائی، جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 03 خواتین سمیت 06 افراد گرفتار

 
0
89

 صدربیرونی پولیس کی کاروائی، جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 03 خواتین سمیت 06 افراد گرفتار، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث 03 خواتین سمیت 06 افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں عامر، جمن خان، اعجازاور خواتین میں انجمن، رمشاء، فرزانہ شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ جسم فروشی گھناؤنا جرم ہے جو نوجوان نسل کو اخلاقی پستی کی طرف دھکیلتا ہے،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

راولپنڈی ( ) تھانہ وارث خان پولیس کی کاروائی،تاش پر جواء کھیلنے والے 03 قمار باز گرفتار،داؤ پر لگی رقم 07ہزار 200 روپے، 03موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش پر جواء کھیلنے والے 03قماربازوں شکیل، شعیب اور نعیم کو گرفتا رکرلیا، ملزم سے داؤ پر لگی رقم 07ہزار200 روپے، 03موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، ایس پی راول کا کہنا تھاکہ قمار بازی برائیوں کی جڑ ہے، قمار بازوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔