راولپنڈی(ٹی این ایس) سی پی او سید ٖخالد ہمدانی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب

 
0
79

راولپنڈی ( )سی پی او سید ٖخالد ہمدانی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب، تقریب میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سی آئی اے اور دیگر سینئر افسران کی شرکت۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او سید ٖخالد ہمدانی کی جانب سے راولپنڈی پولیس کے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائینز ہیڈکوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ڈویژنل ایس پیز، ایس پی سیکورٹی، ایس پی سی آئی اے اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی،ٹرانسفر ہونے والے افسران میں زیر تربیت اے ایس پی لیفٹننٹ (ر) زمان علی، اے ایس پی ڈاکٹر سارہ علی ہاشمی، ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز اور ڈی ایس پی عرفان بٹ شامل ہیں،سی پی او راولپنڈی اور افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کو اعزازی شیلڈز اور تحائف دئیے،سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کے فیلڈ کورس میں اے ایس پیز نے جو سیکھا وہ مستقبل میں ان کے کام آئے گا، میں یہ بھی امید کرتا ہوں کہ افسران محنت اور ایمانداری سے فرائض سر انجام دے کر ملک و قوم کی خدمت کریں گے، ٹرانسفر ہونے والے ڈی ایس پیز نے تعیناتی کے دوران بہت محنت سے کام کیا، راولپنڈی پولیس اور شہریوں کے لئے انکی خدمات لائق تحسین ہیں، سی پی او راولپنڈی اور دیگر افسران نے ٹرانسفر ہونے والے افسران کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔