صدر کے اعلان کا تحریری حکم ملنے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا: الیکشن کمیشن

 
0
89

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کہا ہے کہ صدر مملکت عارف کی جانب سے انتخابات کی تاریخ سے متعلق تحریری حکم ملنے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔صدر عارف علوی نے 9 اپریل بروز اتوار پنجاب اور کے پی اسمبلیوں میں الیکشن کی تاریخ دی، صدر نے الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 57 ایک کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا۔

اس حوالے سے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے لیٹر ملنے کے بعد الیکشن کمیشن قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے اپنے اعلان میں جس قانون کاحوالہ دیا وہ ان کا دائرہ کار نہیں ہے، آئین کی رو سے صدر صرف قومی اسمبلی کے الیکشن کی تاریخ دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار گورنر کا ہے، صدر کا فیصلہ چیلنج ہوگا اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ حتمی ہوگا۔ چیئرمین پلڈاٹ احمد بلال محبوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے معاملہ زیرسماعت ہونیکی وجہ سیمشاورت نہیں کی اور مشاورت کی قانونی شرط پوری نہ ہونے کی وجہ سے معاملہ متنازع ہوگیا ہے جو سپریم کورٹ کی رولنگ سے طے ہوگا