موجودہ صورتحال میں صدر انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتے،الیکشن کمیشن

 
0
105

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق موجودہ صورتحال میں صدر مملکت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ کے تحت صدر مملکت صرف مدت پوری کرنے والی اسمبلی کی تاریخ دے سکتے ہیں۔ جس اسمبلی نے مدت پوری نہ کی ہو آئین صدر کو انتخابی تاریخ کے اعلان کی اجازت نہیں دیتا۔

حکام کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 شق 57 کے تحت صدر صرف مدت پوری کرنے والی اسمبلی کی تاریخ دے سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق صدرمملکت تاریخ بھی اسی صورت دے سکتے ہیں جب الیکشن کمیشن سے مشاورت مکمل ہو تاہم صدرمملکت نے اب تک الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ سے متعلق مشاورت نہیں کی۔

الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ الیکشن کمیشن کل صدر کے اس اقدام پر آئینی بحث کرے گا، صدر کا عہدہ سپریم ہے، الیکشن کمیشن ان سے بہترین قانونی رہنمائی کی امید کرتا ہے۔خیال رہے کہ صدر مملکت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے لئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کیلئے 9 اپریل بروز اتوار کا دن مقرر کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کے سیکشن 57 دو کے تحت الیکشن شیڈول جاری کیا جائے