پولیس وین پر ڈنڈے برسانے والے پی ٹی آئی رہنما کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

 
0
215

لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے گزشتہ روز جیل بھرو تحریک کے دوران پولیس وین کی توڑ پھوڑ کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما عباد فاروق کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماعباد فاروق کی جسمانی ریمانڈکی درخواست پرسماعت کے دوران عدالت نیملزم عباد فاروق کا14دن کاجسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔
پولیس نے عباد فاروق کے 30 روز کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ عباد فاروق نے ساتھیوں سے مل کر پولیس کی گاڑی پرحملہ کیا، اس سے ڈنڈے برآمد کرنے ہیں۔
ملزم عباد فاروقی نے عدالت کو بتایا کہ میں پی ایچ ڈی ڈاکٹر ہوں میریہاتھوں میں کوئی ڈنڈا نہیں تھا۔
ملزم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وہاں 500 لوگ موجود تھے،مجھ پردہشتگردی کی دفعات لگا دی گئیں۔