اسد عمر کی درخواست ضمانت ،سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کی اہلیہ کی تردید

 
0
114

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کے اہل خانہ کی جانب سے انکی رہائی کی درخواست دیے جانے کی تردید،پی ٹی آئی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اسد عمر کی اہلیہ کی جانب سے انکی رہائی کیلئے کسی بھی قسم کی درخواست دینے کی مکمل تردید کر دی،اہلیہ کے مطابق بطور اہلِ خانہ اسد عمر کی جیل بھرو تحریک میں رضاکارانہ گرفتاری کے انکے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہیں، قوم کی حقیقی آزادی کیلئے اسدعمر چیئرمین تحریک انصاف کے ہمراہ جدوجہد میں مصروف ہیں، ان کی ضمانت یا رہائی کیلئے درخواست مجھ سے بالکل غلط منسوب کی جارہی ہے، امپورٹڈ سرکار گرفتاری کے بعد ان کے اسیری کے مقام کو ظاہر کرنے سے گریز کررہی تھی، سیاسی مخالفین کیخلاف بدترین سیاسی انتقام کی تاریخ رقم کرنے والی سرکار سے درست معلومات کے حصول کیلئے عدالت سے رجوع کیا، اسد عمر رضاکارانہ گرفتاری پیش کرنے والوں سے قانون مجرموں جیسے برتا کی اجازت نہیں دیتا، حکومت کے پاس اسد عمر یا ساتھیوں کو حبسِ بیجا میں رکھنے کا بھی جواز نہیں۔