پوتن کو یقین ہے کہ وہ بالآخر یوکرین پر قبضہ کر لیں گے: سی آئی اے

 
0
150
امریکہ کے انٹیلی جنس ادارے سی آئی اے نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو یقین ہے کہ وہ اپنی فوجی طاقت کی بدولت بالآخر یوکرین پر قبضہ کر لیں گے۔
خبر رساں ادارے  نے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے ٹی وی انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پوتن نے نومبر میں ہونے والی ایک اجلاس میں ایک خاص قسم کی مغروری کا مظاہرہ کیا جس سے ان کا وہ یقین ظاہر ہوتا ہے کہ وہ نہ صرف یوکرین کو تہہ و بالا کر دیں گے بلکہ ہمارے یورپی اتحادیوں پر بھی قابو پا لیں اور اس کے بعد آخرکار سیاسی معاملات معمول پر آ جائیں گے۔
برنز نے کہا کہ انہوں نے پوتن کے بارے میں جو اندازہ لگایا ہے وہ یہی ہے کہ جانی و مالی نقصان کے باوجود جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم دکھائی دیتے ہیں۔
’میرے خیال میں پوتن کو اپنی تمام صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے کہ وہ یوکرین پر قبضہ کر لیں گے۔‘