اسلام آباد ،یکم مارچ سے دودھ کی قیمت 220روپے کلو کرنے کا اعلان

 
0
93

اسلام آباد ڈیری اینڈ کیٹل فامر ایسوسی ایشن کا دودھ کی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کیٹل فارمر نے بڑی تعداد میں شرکت کی، کیٹل فارمرز نے بڑھتی ہوئی اشیا کی قیمتوں کے باعث دودھ کے نرخ بڑھنے کا اعلان کردیا ۔

ڈیری فارمرز کے مطابق یکم مارچ سے ڈیری فارم سے دودھ 190روپے فی کلو ریٹیلرز کو فراہم کریں گے،مہنگائی نے فارمر کی کمر ٹوٹ دی ہے ،جانوروں کا چارہ، ادویات،فیڈ ہر چیز دوگنی مہنگی ہوچکی ہے ،سارا منافع دودھ کا کاروبار کرنے والے دوکاندار لے لیتے ہیں،کسان سے خالص دودھ لے کر شہر میں غیر معیاری دودھ کی فروخت کیا جاتا ہے ،ڈیری فارم کا استحصال روکا جائے،یکم مارچ سے خالص دودھ کی قیمت دوکانوں پر 220روپے کلو تک پہنچ جائے گی۔