ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈی پی او آفس جہلم میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے میٹنگ،

 
0
100

جہلم() ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈی پی او آفس جہلم میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے میٹنگ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ڈی پی او آفس جہلم میں انجمن تاجران کے عہدیداران سے میٹنگ کی، میٹنگ میں مجموعی سیکورٹی، ٹریفک کے مسائل اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی،انجمن تاجران کے عہدیداران میں چوہدری محمد عارف صدر مرکزی انجمن تاجران، الحاج ظہور عالم بٹ سر پرست اعلی، الحاج محمد سعید چیرمین انجمن تاجران، ناہید خان صدر نیا بازار،

شیخ ذوالفقار وائس چیئرمین جبکہ شیخ جاوید سرپرست اعلیٰ، ملک اقبال اعوان صدر انجمن تاجران، عبدالرشید بٹ جنرل سیکٹری اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پر انجمن تاجران کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے، سب ملکر اسکو امن کا گہوارہ بنائیں گے جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ رہنما انجمن تاجران تاجر برادری معیشت کی اہم ترین ستون ہیں، آپکے مسائل کا حل ترجیح رہے گا، شہریوں کو بہترین اور پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں