جہلم (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف انسپکٹر عارف کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی ۔
ڈکیتی کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار چھینی گئی رقم برآمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار،چھینی گئی رقم برآمد کر لی گئی
تھانہ جلالپور شریف پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،ملزم سے چھینی گئی رقم 50 ہزار روپے برآمد کر لیے گئے،
ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو













