عمران خان کی امریکی وفد سے ملاقات، مستقبل میں اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار

 
0
146

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے امریکی وفد سے ملاقات میں امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی وفد نے زمان پارک لاہور میں عمران خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، امریکی وفد میں کیلی فورنیا پارلیمنٹ کے ممبر کرس ہولڈن، ممبر پارلیمینٹ وینڈی کیری لو، ممبر پارلیمنٹ مائیک گپسن، اور ممبر پارلیمنٹ ریزایلوئس شامل تھے۔عمران خان سے ملاقات کرنے والے وفد میں ڈاکٹر آصف محمود سمیت 4 پاکستانی نژاد امریکن شہری بھی شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق وفد سے مختصر ملاقات کے بعد عمران خان نے امریکی ممبر پارلیمنٹ سے الگ ملاقات بھی کی، الگ ہونے والی ملاقات کے وقت ڈاکٹر آصف محمود بھی موجود تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں عمران خان نے مستقبل میں امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا۔