الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

 
0
114

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں۔
الیکشن کمیشن نے ضلعی انتظامیہ سے ڈی آر اوز اور اے آر اوز کی فہرست مانگ لیں۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کردیے۔
الیکشن کمیشن نے آئندہ ہفتے سے ٹریننگ کا فیصلہ کرلیا اور 40 ماسٹر ٹرینرز کی فہرست تیار کرلیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماسٹر ٹرینرز کو الیکشن کمیشن کے سینئر افسران ٹریننگ دیں گے جبکہ ماسٹر ٹرینرز فیلڈ میں جاکر ڈی آر اوز، آر اوز اور اے آر اوز کو تربیت دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی افسران کی ٹریننگ 3 سے 4 روز میں مکمل کرلی جائے گی، افسران کی تربیت کے بعد عملے کی ٹریننگ کاعمل شروع کیا جائے گا۔