آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن کا اہم مرحلہ، 5 میں سے 3 میونسپل کارپوریشن پر پی ٹی آئی کامیاب

 
0
144

آزاد کشمیر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا اہم اور آخری مرحلہ مکمل ہو گیا۔ غیر سرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پانچ میں سے تین میونسپل کارپوریشنز میں پی ٹی آئی کامیاب رہی اور میئر اور ڈپٹی میئر کی نشستیں حاصل کر لیں۔

میرپور میں عثمان خالد، کوٹلی میں چوہدری محمد تاج اور باغ میں پی ٹی آئی کے عبدالقیوم بیگ بلا مقابلہ میئر منتخب ہو گئے، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے جیت پر جشن منایا گیا۔

مظفرآباد میونسپل کارپوریشن میں مسلم لیگ ن کے سکندر گیلانی 28 ووٹ لے کر کم عمر ترین میئر منتخب ہو گئے جبکہ ڈپٹی میئر کی نشست پیپلز پارٹی کے خالد اعوان نے جیت لی۔

میونسپل کارپوریشن راولاکوٹ میں جموں کشمیر پیپلز پارٹی کامیاب جبکہ ڈپٹی میئر کی نشست پر جماعت اسلامی اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے متفقہ امیدوار نے میدان مار لیا