’عمر اکمل کے ہر چوکے نے یاد دلایا کہ وہ کیا ہو سکتے تھے‘

 
0
94
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے 21ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو وکٹوں سے ہرا دیا۔
میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے عمر اکمل نے عمدہ بیٹنگ کی۔
عمر اکمل نے اپنی شاندار اننگز میں 14 گیندوں پر پانچ چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنز کی اہم کیمیو اننگز کھیلی۔
دائیں ہاتھ کے بیٹر جب کریز پر آئے تو تب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 16.1 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز تھے تاہم ان کی برق رفتار اننگز کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسلام آباد یونائیٹڈ کو 180 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہو گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے عمر اکمل کا یہ 21واں میچ تھا۔ انہوں نے فرنچائز کی 21 میچز میں نمائندگی کرتے ہوئے اب تک 479 رنز بنائے ہیں جس میں تین نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔
رواں سیزن میں عمر اکمل کی یہ پہلی بڑی اننگز ہے جس کے بعد وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی موضوع بحث ہیں۔
ارحم ان کے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’عمر اکمل کے ہر چوکے نے یاد دلایا کہ وہ کیا ہو سکتے تھے۔ اپنی قابلیت ضائع کر بیٹھے اور اس کے وہ خود ہی ذمہ دار ہیں۔‘