ڈیجیٹلازیشن میں تعاون ، زیڈ ٹی بی ایل اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے

 
0
109

زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور نادرا کے درمیان زرعی شعبے کے لئے ڈیجیٹلازیشن کو بڑھانے کے لیے وزیراعظم کی یوتھ اینڈ ایکریکلچر لون سکیم کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب ہو منعقد ہو ئی ۔ زرعی ترقیاتی بینک کے اسداللہ حبیب اور چیئر مین نادرا محمد طارق ملک نے اس مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے. اس کا مقصد وزیراعظم لون سکیم سے فائدہ حاصل کرنے والوں کی تصدیق کرنا ہے جنہیں زرعی ترقیاتی بینک اس سکیم کے تحت قرضے فراہم کر یگا.

وزیراعظم کی اس لون سکیم کے تحت زرعی بینک کو ٹار 3 میں سے 7 ارب روپے کے قرضے فراہم کرنے کا ہدف دیا گیا ہے اور اب زرعی ترقیاتی بینک 480 ملین روپے کے قرضے جاری کرچکا ہی جبکہ بینک کو 5500 درخواستیں بھی موصول ہو چکی ہیں، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نادرا کے چیئرمین نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک پاکستان کا پہلا بینک تھا جس نے 80 کی دہائی میں ڈیجیٹلازیشن کا آغاز کیا اس وقت ملک میں ڈیجیٹلازیشن کی بہت زیادہ گنجائش موجود تھی چیئر مین نادرا نیکہا کہ ہم زرعی ترقیاتی بینک کت ساتھ مل کر مالی شمولیت میں خواتیںن سمیت مستقل کسانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پت عزم ہیں انہوں نے اس قومی مقصد کے لئے زرعی فنانسنگ بینک کی حمایت کا یقین دلایا.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر اسد اللہ حبیب نیکہا کہ زرعی ترقیاتی بینک واحدبینک ہے جو باقی کمرشل بینکوں کے مقابلے میں 78 فیصد کسانوں کو مالی معاونت فراہم کر رہا ہے، زرعی بینک کے صدر نادرا میں انقلاب لانے اور ملک میں جدید ڈیجیٹلازیشن متعارف کروانے پر چیئرمین نادرا کی زاتی دلچسپی کی تعریف کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ZTBL خواتین کو بااختیار بنانے اور 70 لاکھ کسانوں کو ڈیٹا بیس میں لانے سمیت مستقبل کی کوششوں کے لئے نادرا کے ساتھ رابطے میں رہے گا تاکہ ملک زیادہ سے زیادہ چھوٹے کسان جدید ٹیکنالوجی سے فوائد حاصل کر سکیں