عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

 
0
62

کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کیکیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہیکہ عمران خان کو گرفتار کرکے عدالت کے روبرو حاضر کیا جائے۔
عمران خان پر اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کا مقدمہ بجلی روڈ تھانہ میں درج ہے۔