نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ترکیہ کے قونصل جنرل امیر اوزبے کی ملاقات 

 
0
110

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے ترکیہ کے قونصل جنرل امیر اوزبے
کی ملاقات (Mr. Emir Ozay)

باہمی دلچسپی کے امور، پاک ترکیہ تعلقات او رمختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال
محسن نقوی نے ترکیہ کے انتخابات میں رجب طیب اردوان اور ان کی جماعت کی کامیابی پر ترکیہ کے قونصل جنرل کو مبارکباد دی
محسن نقوی کا ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان او رعوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
ترکیہ کے عوام نے اپنے ہردلعزیز رہنما رجب طیب اردوان کو ایک بار پھر ووٹ دے کر صدر منتخب کیا۔محسن نقوی
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی فتح حقیقت میں عوامی خدمت کی فتح ہے۔محسن نقوی
پاکستان اور ترکی کے تعلقات تاریخی برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ محسن نقوی
ترکیہ کی کمپنیوں نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ محسن نقوی
ترکیہ کی کمپنیوں کو پنجاب میں ہر طرح کی سہولتیں فراہم کریں گے۔ محسن نقوی
پاکستان اور ترکی کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں۔ قونصل جنرل ترکیہ
پنجاب کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لئے اقدامات کریں گے۔ قونصل جنرل ترکیہ
صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ،سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلیٰ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن،ڈپٹی کمشنر لاہور،چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے