نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے دریائے نیلم میں جیپ گرنے سے جاں بحق ہونے والے اچھرہ کے 8 نوجوانوں کے لواحقین کی ملاقات

 
0
81

حادثے میں زخمی ہونے والے 3 نوجوانوں محمد فہد، معین علی اور محمد حسنین کے اہل خانہ بھی اس موقع پر موجود تھے
محسن نقوی کا جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کے لئے15، 15 لاکھ روپے مالی امداد کااعلان
جاں بحق نوجوان اپنے خاندانوں کا سہارا تھے۔محسن نقوی
پنجاب حکومت کی طرف سے مالی امداد آپ کے پیاروں کی جان کا نعم البدل نہیں۔ محسن نقوی
جن کے پیارے دنیا سے چلے گئے ان کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔ محسن نقوی
محسن نقوی کا جاں بحق نوجوانوں غلام میراں، اظہر اشرف، عمیر احمد، شاہنواز، بلال جیلانی، ولید ابرار، راحیل محمود اور رحیم خان کے لواحقین سے افسوسناک واقعہ پر دکھ اور رنج کا اظہار
محسن نقوی نے جاں بحق نوجوانوں کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
محسن نقوی نے جاں بحق نوجوانوں کے خاندانوں کو دلاسہ دیا اور صبر جمیل کیلئے دعا کی
جاں بحق نوجوانوں کے ورثاء کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔محسن نقوی
8 نوجوانوں کا ایک حادثے میں دنیا سے چلے جانا سانحہ سے کم نہیں۔محسن نقوی
ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق نوجوانوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔محسن نقوی
پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہے۔محسن نقوی
زخمی نوجوانوں کو علاج معالجے کی تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ محسن نقوی
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم زخمی نوجوانوں کے علاج معالجے کی خود مانیٹرنگ کریں گے۔ محسن نقوی
ریسکیو1122 کی ٹیم نے ڈیڈ باڈیز کی تلاش کے لئے دن رات کام کیا۔ محسن نقوی
صوبائی وزراء عامر میر، ڈاکٹر جاوید اکرم، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری اطلاعات، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی ریسکیو 1122، ڈپٹی کمشنر لاہور، ڈی جی پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے