پی ٹی آئی رہنماء علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا

 
0
117

تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے فورا بعد ہی دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ روز پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے ساتھ ان کی رہائی کے احکامات جاری کئے تھے۔

علی محمد خان کی رہائی کے پروانے پر ڈی سی آفس نے دستخط کیے، اور ان کی رہائی کا پروانہ ڈی سی آفس سے سینٹرل جیل پہنچا دیا گیا، جس کے بعد سابق وفاقی وزیرکو رہا کر دیا گیا۔علی محمد خان جیسے ہی پشاورسینٹرل جیل سے رہا ہو کر باہر نکلے تو انہیں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علی محمد خان کو مردان پولیس نے دوبارہ گرفتارکیا ہے، اور انہیں 9 اور 10 مئی کو جلا گھیرا اور توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے